پاکستان ڈائری - 10

پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں طب ہو شعبہ تعلیم ہو میڈیا ہو پبلک سروس خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔آٹھ مارچ خواتین کےعالمی دن پرٹرکش ریڈیواورٹیلی ویژنTRT کی اردو سروس کا خواتین کو خراج تحسین

448887
پاکستان ڈائری  - 10

پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں طب ہو شعبہ تعلیم ہو میڈیا ہو پبلک سروس خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔آٹھ مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کی اردو سروس بھی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عورت جو ماں بھی ہے بیٹی بھی ہے اور بیوی بھی ہے گھر کی ذمہ داری کے ساتھ اپنا کرئیر بھی بنا رہی ہے اور ملک کی ترقی کے لئے شب روز کام کررہی ہے۔ایسی کوئی فیلڈ نہیں جہاں خواتین نے کامیابی کے جھنڈے نا گاڑھے ہوں

سیاست

مریم نواز شریف

مریم نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی ہیں۔باقاعدہ طور پر تو انہوں نے پارٹی میں کوئی عہدہ قبول نہیں کیا لیکن اپنے والد کے ساتھ وہ تعلیم اور صحت کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں۔صدر اوبامہ اور مشعل اوبامہ سے گذشتہ سال ملاقات کی جس میں مریم نواز نے پاکستان میں تعلیمی امور پر روشنی ڈالی۔امریکی حکومت نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کےلیے گوبل گرلز ایجوکیشن پروگرام کے فنڈ کو دگنا کردیا۔اسلام آباد میں تعلیمی ریفامز کے تحت سرکاری سطح پر پہلی مونٹسوری قائم کی اور تعلیمی اداروں میں تزئین و آرائش کروائی۔

مریم نوازکا ٹویٹر اکاونٹ وزیراعظم اور عوام کے درمیان کا پل کا کردار ادا کرتا ہے وہ ذاتی طور پر لوگوں کو جواب دیتی ہیں اور مختلف مسائل پر عوام کی فوری مدد کرتی ہیں۔مریم نواز کو میاں محمد نواز نواز شریف کا سیاسی جانشن کہا جاتا ہے۔

شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔انہوں نے اپنے صحافتی کرئیر کا آغاز ڈان اخبار سے کیا اور بیس سال صحافت کے ساتھ وابستہ رہیں ۔معروف جریدے ہیرلڈ کی ایڈیٹر رہیں۔عملی سیاست میں قدم رکھا اور پیپلز پارٹی جوائن کی۔ محترمہ بے نظیر کے بہت قریب رہیں ۔پی پی کے دور حکومت میں وزیر اطلاعات و نشریات رہیں اور امریکا میں سفیر کے طور پر دو سال تعینات رہیں۔ انسانی حقوق کی علمبردار ہیں اور اس وقت کی پی پی کی سئینر وائسپریذیڈنٹ ہیں۔

شیریں مزاری

شیریں مہرالنساء مزاری تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہیں۔شیریں مزاری نے کولمبیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ۔زندگی کا بیشتر حصہ درس و تدریس اور صحافت کے ساتھ وابستہ رہیں۔ویکلی پلس اور نیشن کی ایڈیٹر رہیں۔تحریک انصاف جوائن کی اور اس وقت قومی اسمبلی کی ممبر ہیں۔بین الاقوامی تعلقات پر گہری نظر رکھتی ہیں اور تھینک ٹینک چلا رہی ہیں۔

انوشہ رحمان

انوشہ رحمان وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ہیں۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی انوشہ رحمان نے قانون اور معاشیات میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔گذشتہ برس انوشہ رحمان کو اقوام متحدہ کے دو ذیلی اداروں یو این ویمن اور آئی ٹی یو نے جیم ٹیک گلوبل ایوارڈ دیا۔

راحیلہ درانی

راحیلہ درانی بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر ہیں۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی راحیلہ درانی نے صحافت میں ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔دس سال ایڈووکیٹ کے طور پر کام کیا اور بلوچستان میں انسانی حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔حکومت پاکستان نے انہیں خواتین اور بچوں کے حقوق پر گراں قدر خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا۔

پبلک سروس کمیشن

عائشہ ممتاز

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز ہیں۔پورا پاکستان انہیں دبنگ لیڈی کے نام سے پکارتا ہے۔عائشہ ممتاز نے پنجاب بھر میں ہوٹلز میرج ہالز ریستوران اور دوکانوں پر چھاپے مارے اور زاید المیعاد فوڈ اور کچن میں گندگی پر متعلقہ افراد کو بھاری جرمانے کئے۔179 کیسیز بھی درج ہوئے۔عائشہ ممتاز نے گوشت ، دودھ،منرل واٹر اور مشروبات کا کاروبار کرنے والے افراد کی فیکٹریوں اور دوکانوں پر چھاپے مارے اور حفظان صحت کے اصولوں پر کاربند نا ہونے والے اداروں پر جرمانے عاید کرکےتالے لگادئے۔عوام کی بڑی تعداد نے ان کے عمل کوسراہا۔عائشہ نے 2015 میں فوڈ اتھارٹی کو جوائن کیا اس سے پہلے وہ ڈسٹرکٹ آفیسر کے طور پر فرائض انجام دی رہی تھیں۔

جلیلہ حیدر

جلیلہ حیدر بلوچستان سے تعلق رکھتی ہیں۔پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور انسانی حقوق کے لئے کام کررہی ہیں۔عورتوں اور

بچوں کو بلا معاوضہ قانونی مدد دیتی ہیں۔بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں۔

حال ہی میں بلوچستان میں پیس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میوزک

فریحہ پرویز

پاکستان کی خوبصورت آواز فریحہ پرویز کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔فریحہ پرویز نے باقاعدہ طور پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ان کا گانا پتنگ بازی سجنا سے آج بھی مشہور ہے۔فریحہ کلاسیکل موسیقی کے ساتھ ڈراموں اور فلموں کے لئے بھی گانے ریکارڈ کرواتی ہیں۔پی ٹی وی پر ان کا غزلوں کا پروگرام بہت پسندیدگی سے دیکھا جاتا ہے۔

صنم ماروی

پاکستان کی فوک اور صوفی موسیقی میں صنم ماروی کا نام ٹاپ پر ہے ۔اپنی مسحور کن آواز سے وہ سننے والوں پر سحر طاری کردیتی ہیں۔کوک اسٹوڈیو میں ان کی پرفارمنس نے انہیں عالمی طور پر متعارف کروایا ۔صنم اس وقت فلم سازوں اور ڈرامہ میکرز کی اولین پسند ہیں۔

گل پنرا

ینگ اور ٹیلنٹڈ گل پنرا پشتو سنگر ہیں۔ان کی تین البمز ریلیز ہوچکی ہیں اور وہ لاتعداد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔گل نے کوک اسٹوڈیو میں ایرانی سنگر گوگوش کا گانا من آمدام گا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔

زیب بنگش

خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والی زیب اور ہانیہ نے پاپ گروپ بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور بھارت کی مقبول آواز بن گئ۔2008 میں چپ کے نآم سے ان کی پہلی البم مارکیٹ میں آئی۔کوک اسٹوڈیو میں بھی گانےگائے ۔زیب نے بھارت میں مدارس کیفے ہائی وے فتور کے لئے گانے گائے ۔

ادب

کشور ناہید

کشور ناہید معروف شاعرہ ہیں۔ 1940 میں پیدا ہوئیں اور متعدد شاعری مجموعے لکھ چکی ہیں۔ان کی شاعری کا مرکز خواتین اور حقوق نسواں ہے۔حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

بانو قدسیہ

پاکستان کی معروف ادبیہ بانو قدسیہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔بانو قدسیہ کے لکھے ہوئے ناول افسانے کہانیاں اردو ادب میں خاص مقام رکھتی ہیں۔ان کے افسانوں اور کہانیوں سے ٹی وی ڈرامے تشکیل دیے گئے۔آپ کی ناول راجہ گدھ ماسٹر پیس گردانا جاتا ہے۔

کمیلا شمسی

کمیلا شمسی پاکستانی ناول نگار ہیں اور انگریزی زبان میں لکھتی ہیں۔کمیلا نے1973 میں ادبی گھرانے میں آنکھ کھولی ۔انہوں نے بی اے کی ڈگری کریٹیو رائٹنگ میں حاصل کی ۔2013 میں انہیں 20 ینگ برٹش رائٹرز میں شامل کیا گیا۔


عمیرہ احمد

عمیرہ احمد نئی نسل کی لکھاری ہیں اور نوجوان مرد و خواتین ان کی لکھی ہوئی کہانیاں افسانےاور ناول بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔پیر کامل، شہر ذات ،میری ذات ذرہ بے نشان ،درشہوار اور زندگی گلزار ہے ان کی مشہور ناولز میں سے ایک ہے۔ان ناولز سے ڈرامے بنائے گئے جنہیں ریکارڈ توڑ مقبولیت حاصل ہوئی۔

فیشن انڈسٹری

ثناء سفینہ

ثناء اور سفینہ فیشن انڈسٹری کا بڑا نام ہیں۔ثناء اور سفینہ کے ڈیجیٹل پرنٹس لان اور لگثرری پرٹ خواتین اولین پسند ہے ۔خواتین عید تہوار پر ثنا اور سفینہ کے بنائے ہوئے ملبوسات پہنا پسند کرتی ہیں۔ دونوں ڈیزائنرز متعدد ایوارڈز جیت چکی ہیں۔

خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ کے برانڈ اعلان اور سیفآئر نئی نسل کے پسندیدہ برانڈز ہیں۔اعلان برائیڈل اور لگژری پرٹ شادیوں میں خواتین کے پسندیدہ برانڈ ہیں۔سفائر کے ڈیجیٹل پرنٹس نوجوانوں میں خاص طور پر مقبول ہیں۔بہت کم عرصے میں خدیجہ اولین ڈیزائنر کی فہرست میں کھڑی نظر آتی ہیں۔

شہرزاد رحیم تولہ

شہرزاد نے اپنی ڈگری آرکیٹکچر میں حاصل کی لیکن بعد ازاں عمارتوں کی ڈیزائنگ کرتے کرتے انہوں نے جیولری بھی ڈیزائن کرنا شروع کردی۔شہر زاد ڈائمنڈ پولکی اور قیمتی پتھروں کے ساتھ جیولری ڈیزائن کرتی ہیں۔فیشن شو ہو یا فوٹوشوٹس یا پھر شادی بیاہ کی تقریبات شہزاد کی جیولری خواتین میں بہت مقبول ہورہی ہے۔

فائزہ چوہدری

فائزہ چوہدری اسلام آباد راولپنڈی کی فیشن انڈسٹری کا بڑا نام ہیں۔سولہ سال سے فائزہ اسٹائلنگ اور میک اپ سے وابستہ ہیں۔ان کے کام میں جدت نفاست انہیں منفرد بناتی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں دلہنیں اپنے شادی اور ولیمے کے میک اپ کے لئے فائزہ بیوٹی سیلون کا انتخاب کرتی ہیں۔فائزہ کی ہیر کٹنگ اور سٹائلنگ بھی خواتین میں مقبول ہے۔اسلام آباد راولپنڈی میں ہونے والے فیشن ویک ہوں یا فیشن ایونٹ فائزہ بخوبی اپنا کام کررہی ہیں۔

شوبز

ماہرہ خان

پاکستان کی خوبصورت اور ٹیلنٹڈ اداکارہ ماہرہ خان فلم سازوں اور ہدایت کاروں کی اولین پسند ہیں۔ان کے ڈرامہ سریل وہ ہم سفر تھا اور شہرزات نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔ان کی فلمز بول بن روئے،منٹو اور ہو من جہاں نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔ ماہرہ اس وقت بھارت میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

صںم سعید

صنم سعید پاکستان کی معروف ماڈل اور ادکارہ ہیں۔صنم سعید کے مشہور ڈرامہ سریل میں میرا نصیب ،زندگی گلزار ہے، کدورت، شک اور دیار دل شامل ہیں۔صنم اب فلمز میں بھی کام کررہی ہیں جس میں بچنا ریلیز کے لئے تیار ہے اور باقی چار زیر تکمیل

ہیں۔

نادیہ خان

نادیہ پاکستانی ٹی وی جیو کے مارننگ شو کی معروف اینکر ہیں۔ان کا شو بہت پسندیدگی سے دیکھا جاتا ہے۔نادیہ نے اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۹۶ میں کیا اور تا تعداد ڈراموں میں کام کیا جن میں پل دو پل ،دیس پردیس اوربندھن نے بہت کامیابی حاصل کی۔

شرمین عبید چنائے

شرمین عبید وہ پہلی پاکستانی ہیں جہنیں آسکر ایوارڈ ملا۔ان کی دستاویزی فلم سیونگ فیس جوکہ تیزاب سے جھلسی ہوئی خواتین کے گرد گھومتی ہے آسکر ایوارڈ لینے میں کامیاب ہوئی ۔حال ہی میں ان کی ڈاکومینٹری جس میں انہوں نے غیرت کے نام پر لڑکیوں کے قتل کے مسلئے کا اجاگر کیا تھا اس کو دوسرا ایوارڈ ملا۔

سپورٹس

ثناء میر

ثناء میر اس وقت پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیں۔اس وقت عالمی رینکنگ میں پہلی بیس ویمن کرکٹرز میں آتی ہیں۔ثناء رائٹ ہیںڈ بیٹس مین اور رائٹ آرم آف اسپنر ہیں۔

ثمینہ خیال بیگ

پاکستان کی پہلی اور دنیا کی تیسری خاتوں ہیں جہنوں نے ماونٹ ایورسٹ سر کی۔ثمینہ کا تعلق ہنزہ سے ہے اور بچپن سے انہیں کوہ پیمائی کا شوق تھا۔دوہزار نو سے وہ کوہ پیمائی کررہی ہیں اور اکیس سال کی عمر میں ماونٹ ایورسٹ چوٹی سر کرکے ریکارڈ قائم کیا۔



متعللقہ خبریں