راہِ ترقی پر گامزن ترکی - 10

انسان کو کم ترین شرائط میں اپنی زندگی کو جاری رکھنے کے لئے جن بنیادی اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے وہ خوراک ، لباس اور رہائش ہیں

448206
راہِ ترقی پر گامزن ترکی - 10

پروگرام "راہِ ترقی پر گامزن ترکی" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ آج کے پروگرام میں ہم آپ سے زراعت کے سیکٹر، اقتصادی ترقی میں زراعت کے کردار اور ترقی میں زراعت کے سیکٹر میں ہونے والی پیش رفتوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔


سامعین انسان کو کم ترین شرائط میں اپنی زندگی کو جاری رکھنے کے لئے جن بنیادی اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے وہ خوراک ، لباس اور رہائش ہیں۔ اس وجہ سے خواہ کوئی پسماندہ ملک ہو یا ترقی پذیر زراعت کا سیکٹر ہر ملک کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل سیکٹر ہے۔ زراعت کا سیکٹر صرف عوام کی خوراک کی ضروریات کو ہی پورا نہیں کرتا بلکہ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے ، صنعت اور ملکی اقتصادیات کی ترقی میں کردار ادا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر کھیتوں میں پیدا کی جانے والی گندم ،اسے اگانے والے کسان کو خوراک بھی فراہم کرتی ہے اور آمدنی بھی، گندم کو کسان سے خریدنے والی فیکٹری کے ملازمین کو خوراک، آمدنی اور روزگار فراہم کرتی ہے اور ملکی آمدنی میں تضمینی قدر پیدا کرنے کا کردار ادا کرتی ۔ زراعت کے سیکٹر میں پیدا کی جانے والی متعدد مصنوعات ملکی صنعت میں خام مادے کے اِن پُٹ کی شکل میں استعمال کی جاتی ہیں۔ اس شکل میں دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ ترقی یافتہ زراعت کا سیکٹر ملک کے شہریوں کی خوراک کو متوازن شکل میں پورا کر کے ان کی صحت کے معیار میں اضافہ کرتا ہے، عوام کو روزگار فراہم کرتا ہے صنعت کار کو خام مادے کی فراہمی کر کے ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دنیا کے متعدد ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں زراعت کے سیکٹر کو مختلف سبسڈیز فراہم کی جاتی ہیں۔ اس طرح زراعت کے سیکٹر میں کام کرنے والے آجر کے ساتھ تعاون کر کے متوازن شکل میں زرعی پیداوار کی ضمانت حاصل کی جاتی ہے۔


ترکی، ترقی پذیر ممالک میں زراعت کے سیکٹر کی اہم سطح پر حوصلہ افزائی کرنے والا ملک ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے متوازن اور صحت مند شکل میں غذائی ضروریات کو پورا کر سکنے کے لئے زراعت کے سیکٹر میں معیار، زرخیزی اور دیہی ترقی پر مبنی سبسڈیز فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سیکٹر میں پیداوار سے کٹائی تک ، فصل کی مصنوعات میں تبدیلی سے فروخت تک تمام مراحل کے مطابق مختلف تعاون فراہم کئے جاتے ہیں۔ ترکی میں زراعت کے سیکٹر میں زمیندار کو جو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ان کی ترتیب کچھ یوں ہے۔ ڈیزل، کھاد اور زمین کی جانچ پرکھ میں تعاون، فندق کی پیداوار کے ساتھ تعاون، صنعتی پیداوار میں شامل مصنوعات مثلاً سورج مکھی، کنولہ ، مکئی، کپاس، جو اور اس سے مشابہہ فصلوں کی پیداوار اور آرگانک زراعت کے ساتھ تعاون سرفہرست ہے۔ وزارت زراعت کی طرف سے شائع کردہ ترقیاتی بلٹن سے، خاص طور پر حالیہ 10 سالوں میں حکومت کی طرف سے زراعت کے سیکٹر میں ادا کردہ کردار سے متعلق بعض معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ ان معلومات کے مطابق 2003 سے 2014 کے سالوں میں زمینداروں کو کُل 70 بلین لیرا کی امداد فراہم کی گئی۔ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل زرعی مصنوعات کو 20.7 بلین لیرا کی امداد فراہم کی گئی۔ 2006 سے 2014 کے سالوں میں 81 اضلاع، 971 تحصیلوں ، 1.750 ذیلی اضلاع اور 33596 دیہاتوں کے زمینداروں کے قدرتی آفات اور دیگر مسائل سے پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے کے لئے 4.5 ملین عدد انشورنس پالیسیوں کے ساتھ زمینداروں کو 1.4 بلین لیرا پریمئیم کا تعاون فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ نقصان اٹھانے والے زمینداروں کے نقصان سے متعلق 1.7 بلین لیرا نقصان کا بدل ادا کیا گیا۔


حاصل کلام یہ کہ زراعت کا سیکٹر، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل سیکٹر ہے۔ یہ سیکٹر شہریوں کی خوراک اور لباس کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سیکٹر کی بدولت صنعتکار بھی زرعی مصنوعات کی پروسسنگ کی فیکٹریاں لگا کر ملکی اقتصادیات میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ترکی بھی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مختلف پہلووں سے زراعت کے سیکٹر کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ ملک میں زراعت کے سیکٹر کو پیداوار سے پروسیسنگ اور پراڈکٹ تک کے مرحلے میں متعدد سبسڈیز فراہم کی جا رہی ہیں اور یوں نہ صرف شہری ترقی کے ساتھ بلکہ دیہی ترقی کے ساتھ بھی تعاون کیا جا رہا ہے۔ اس سب کے نتیجے میں ترقی کرتا ہوا زرعی سیکٹر ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا، شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا اور ملکی اقتصادیات کی ترقی میں اضافہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں