امریکی انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت سے ملکر کام نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، اقوام متحدہ کی تنظیم ڈبلیو ایچ او سے امریکہ کی دستبرداری  پر مبنی  صدارتی حکم نامے پر دستخط  کر دیے تھے

2235479
امریکی انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت سے ملکر کام نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ملک میں صحت عامہ کے حکام کو فوری طور پر عالمی ادارہ صحت کے ساتھ کام کرنے سے روکنے  کی ہدایت کی ہے۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے اہلکار جان  کن گسونگ نے ڈبلیو ایچ اوکے حوالے سے  ایک ہدایت نامہ  جاری کیا ہے۔

ہدایات میں، صحت عامہ کے اداروں کے سینئر مینیجرز کو ایک نوٹ بھیجا گیا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کام کرنے والے تمام اہلکار اس تعاون کو فوری طور پر روک دیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات ڈبلیو ایچ او کے ساتھ تکنیکی ورکنگ گروپس، کوآرڈینیشن سینٹرز، ایڈوائزری بورڈز، تعاون کے معاہدوں، ذاتی طور پر یا عملی طور پر کام کرنے والے  "سی ڈی سی کے تمام اہلکاروں پر لاگو ہوتی ہے۔"

ڈونلڈ ٹرمپ نے20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، اقوام متحدہ کی تنظیم ڈبلیو ایچ او سے امریکہ کی دستبرداری  پر مبنی  صدارتی حکم نامے پر دستخط  کر دیے تھے۔

حکم نامے کے متن میں امریکی انخلاء کی وجوہات کے طور پر " ووہان، چین اور دیگر  علاقوں  سے شروع ہونے والے کورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاوّکے حوالے سے  تنظیم کی بدانتظامی، فوری طور پر ضروری اصلاحات کو اپنانے میں ناکامی ، اور رکن ممالک کے غیر موزوں  سیاسی اثر و رسوخ کے خلاف اپنی خود مختاری کو برقرار رکھنے میں ناکامی " کا حوالہ دیا گیا ہے۔

متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت ،  امریکہ سے "غیر حق بجانب طور پر   بھاری ادائیگیوں کا مطالبہ کرتا رہتا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں