ہم اسٹیل ڈوم پروجیکٹ کو کامیابی سے پورا کریں گے
سکاریہ میں اپنی تقریر میں، وزیرکاجر نے ہوا بازی کے شعبے میں ترکیہ کے ابتدائی کی پہلی تعلیم پر روشنی ڈالی

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مہمت فاتح کاجر نے کہا کہ ہم اسٹیل ڈوم پروجیکٹ کو کامیابی سے پورا کریں گے۔
سکاریہ میں اپنی تقریر میں، وزیرکاجر نے ہوا بازی کے شعبے میں ترکیہ کے ابتدائی کی پہلی تعلیم پر روشنی ڈالی۔
کاجر نے کہا کہ ترک قوم کے بچوں نےبائراکتار۔ آنکا، آک سونگر۔ حرکش، حر جیٹ ، اتاک ، گیوک بے، کھان اور قزل ایلما کے ساتھ آسمانوں پر اپنی مہر ثبت کی ہے۔
کاجر نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں ابھی بہت کام کرنا ہے، وہ نہ صرف دفاعی صنعت بلکہ صنعت اور ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں ایک مکمل خود مختار ترکیہ بنائیں گے، اور یہ کہ ترکیہ کے لیے آخر دم تک کام کریں گے جو کسی کا پابند نہیں۔
وزیر کاجر نے کہا، "ہم اسٹیل ڈوم کے منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، کوئی ترک قوم کو نقصان پہنچانے کا سوچنے کی بھی جرات نہیں کرے گا۔"
متعللقہ خبریں

پیدائش سے قبل بھی کینسر میں مبتلا ہو سکنے کا تعین
دو ایپی جینیٹک صورتحال بعد کی زندگی میں کینسر کے خطرے کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں