غزہ میں بچوں نے جنگ کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی

گیبریئس  نے  اسرائیل کے شدید حملوں اور محاصرے تلے ہونے والے غزہ میں بچوں کی صورتحال کے بارے میں ایک پوسٹ  جاری کی

2227717
غزہ میں بچوں نے جنگ کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریئس نے کہا کہ غزہ میں بچوں نے جنگ کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی۔

گیبریئس  نے  اسرائیل کے شدید حملوں اور محاصرے تلے ہونے والے غزہ میں بچوں کی صورتحال کے بارے میں ایک پوسٹ  جاری کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق دسمبر 2024 میں غزہ میں پیدا ہونے والے بچوں میں سے 7 کی موت ہائپوتھرمیا کی وجہ سے ہوئی  ہے  اور اسوقت ان کی ایک کثیر تعداد  خطرے میں ہے، "ہر بچہ صحت مند اور محفوظ زندگی شروع کرنے کا مستحق ہے۔ لیکن یہ جنگ کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔"

گیبرئیسس نے غزہ میں فائر بندی کی اپیل کا اعادہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں