ایران میں پلاسٹک سرجری کے لئے عمر کی حد 14 سال ہو گئی
ایران میں پلاسٹک جراحی کے لئے موزوں عمر لڑکیوں کے لئے کم ہو کر 14 سال اور لڑکوں کے لئے 16 سال ہو گئی
ایران میں پلاسٹک جراحی کے لئے عمر کی حد 14 سال کر دی گئی ہے۔
ایران اسٹوڈنٹ خبر ایجنسی ISNA کے لئے انٹرویو میں رائینولوجی سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کے رکن ابراہیم رزمپا نے کہا ہے کہ پلاسٹک جراحی کے لئے موزوں عمر لڑکیوں کے لئے کم ہو کر 14 سال تک اور لڑکوں کے لئے 16 سال ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "پہلے پلاسٹک سرجری کروانے کے خواہش مند کا 18 سال کا ہونا ضروری تھا لیکن اب سائنسی حوالے سے 14 سالہ لڑکیاں اور 16 سالہ لڑکے پلاسٹک جراحی کے لئے موزوں قرار دیئے گئے ہیں"۔
ابراہیم رزمپا نے کہا ہے کہ اس سرجری میں عمر کے ساتھ ساتھ جسمانی پرداخت، ذہنی و نفسیاتی حالت اور شخصی بلوغت بھی بے حد اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے حالِ حاضر میں ملک میں پلاسٹک سرجری کی مانگ میں نمایاں اضافے کا ذکر کیا لیکن اس آپریشن کے اعداد و شمار کے بارے میں کوئی حتمی معلومات فراہم نہیں کیں۔
ماہرین کے خیال میں ایران میں پلاسٹک جراحی کی مانگ میں اس قدر شدّت سے اضافے میں سوشل میڈیا اور ثقافتی اثرات کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔