مائیکرو سافٹ کا منصونعی ذہانت کے موضوع پر 80 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
مصنوعی ذہانت اگلی ایک چوتھائی صدی میں امریکہ کی اقتصادی کامیابی کی بنیاد بن سکتی ہے
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2025 میں مصنوعی ذہانت سے تعاون یافتہ ڈیٹا سینٹرز بنانے کے لیے تقریباً 80 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مائیکروسافٹ کے وائس چیئرمین اور کمپنی کے صدر بریڈ سمتھ نے "امریکی مصنوعی ذہانت کے لیے سنہری مواقع" کے عنوان سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا کہ مصنوعی ذہانت اگلی ایک چوتھائی صدی میں امریکہ کی اقتصادی کامیابی کی بنیاد بن سکتی ہے۔
اسمتھ نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت معیشت کے ہر شعبے میں جدت کو فروغ دینے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا عندیہ دیتی ہے جبکہ امریکہ اگر بین الاقوامی سطح پر مؤثر طریقے سے اپنی طاقت اور شراکت دار بڑھا تا ہے تو امریکہ ٹیکنالوجی کی اس نئی لہر میں صف ِاول پر جگہ پانے کے لیے تیار ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ امریکہ نجی سرمایہ کاری اور امریکی کمپنیوں کی اختراعات کی بدولت مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ میں سرفہرست ہے، اسمتھ نے کہا کہ مائیکروسافٹ نے 2025 کے مالی سال میں مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو تشکیل دینے اور کلاؤڈ پر مبنی ایپلی کیشنز میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کے لیے 80 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
اسمتھ نے کہا کہ اس سرمایہ کاری کا نصف سے زیادہ امریکہ میں کیا جائے گا، جو امریکہ کے ساتھ ان کی وابستگی اور امریکی معیشت پر ان کے اعتماد کا عکاس ہے۔