کینیا کے موکوکو گاؤں میں  خلا سے ایک جسم آ گرا

ملبے کے ٹکڑوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ چیز کس ملک یا تنظیم سے تعلق رکھتی ہے

2226644
کینیا کے موکوکو گاؤں میں  خلا سے ایک جسم آ گرا

کینیا کے موکوکو گاؤں میں  خلا سے ایک جسم آ گرا۔

تقریباً 500 کلو گرام  وزنی  اور قطر 2.5 میٹر  ہونے والا یہ جسم گاؤں میں کسی جانی نقصان  کا موجب نہیں بنا۔

حکام نے کہا کہ یہ  جسم  "ممکنہ طور پر راکٹ کے الگ ہونے کے مرحلے  سے تعلق رکھتا ہے" بتایا گیا کہ ملبے کے ٹکڑوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ چیز کس ملک یا تنظیم سے تعلق رکھتی ہے۔

کینیا کی خلائی ایجنسی کے میجر ایلوئس ویر نے کہا ہے " اس ملبے کے مالک کی شناخت ہو نے پر ، ذمہ داروں کا بین الاقوامی قانون کے مطابق  قانونی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے محاسبہ کیا جائے گا۔"

زیادہ تر خلائی ملبہ فضا میں داخل ہوتے وقت جل جاتا ہے یا غیر آباد علاقوں جیسے سمندر میں گرتا ہے۔ تاہم، یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہے۔

مثال کے طور پر، مئی 2024 میں، SpaceX کے ملبے کا ایک ٹکڑا شمالی کیرولینا میں ایک پہاڑی علاقے  کے قریب ہائیکنگ  ٹریک پر آن گرا تھا۔  ماہرین کا کہنا  ہے کہ اس طرح کے واقعات سنگین خطرات کا موجب بن سکتے  ہیں۔



متعللقہ خبریں