ڈیمو کریٹک جمہوریہ کانگو میں 143 افراد "نامعلوم بیماری" کی وجہ سے ہلاک
محکمہ صحت کے حکام نے کوانگو صوبے میں2 ہفتوں کے دوران 143 افراد ہلاک ہونے والے مرض کو "نامعلوم بیماری" کے نام سے پیش کیا ہے
2216722
ڈیمو کریٹک جمہوریہ کانگو میں 143 افراد "نامعلوم بیماری" کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔
محکمہ صحت کے حکام نے کوانگو صوبے میں2 ہفتوں کے دوران 143 افراد ہلاک ہونے والے مرض کو "نامعلوم بیماری" کے نام سے پیش کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگو نیشنل بایومیڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی وبائی امراض کی ماہر ایک ٹیم نے خطے میں کام شروع کیا اور عوام سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے، باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔
مریضوں میں نظر آنے والی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، نڈھالی اور خون کی کمی شامل ہیں۔
متعللقہ خبریں
جمہوریہ کانگو: 2025 کے پہلے ہفتے میں ایم پاکس کی وجہ سے اموات کی تعداد 20 ہو گئی
جمہوریہ کانگو میں 'ایم پاکس' وباء کی وجہ سے، 2025 کے پہلے ہفتے کے دوران، 20 افراد ہلاک