مغربی میڈیا فرمیں عالمی سطح پر ناانصافی پھیلا رہی ہیں، ڈائریکٹَر اطلاعات
"انصاف کے اس بحران کو مزید گہرائی سے دو چار کرنے والے اہم محرکات میڈیا سامراجیت اور ڈیجیٹل فاشزم ہے ، جس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔"
صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے سامراجی میڈیا کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا فرمیں عالمی سطح پر ناانصافی پھیلا رہی ہیں۔
فخرالدین آلتون نے استنبول میں منعقدہ "خبروں کے جملہ حقوق اور مصنوعی ذہانت سمپوزیم" سے خطاب کیا۔
آج انسانیت کے عالمی سطح پر انصاف کےمسائل سے نبرد آزما ہونے پر زور دیتے ہوئے آلتون نے کہا، "انصاف کے اس بحران کو مزید گہرائی سے دو چار کرنے والے اہم محرکات میڈیا سامراجیت اور ڈیجیٹل فاشزم ہے ، جس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔"
فخرالدین آلتون نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا فرمیں عالمی سطح پر ناانصافی پھیلا رہی ہیں، "مغربی میڈیا فرمیں، خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اصل خبروں کے مواد کا استحصال کرتی ہیں اور ان مواد کو اپنی منشا کے مطابق رد و بدل کے ساتھ پھیلاتے ہوئے بھاری آمدنی کماتی ہیں۔"
مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو انصاف کے اصولوں کے مطابق استعمال کیے جانے کے تقاضے پر زور دیتے ہوئے ڈائریکٹر اطلاعات نے کہا، "ہم مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو محتاط انداز پر مبنی ایک مثبت موقف کے طور پر مانتے ہیں ۔ اس نکتے پر اہم چیز مصنوعی ذہانت کو سچ کے نام پر استعمال کرنا ہے۔ " مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کا میڈیا کے میدان میں استعمال سماجی انصاف اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔"
متعللقہ خبریں
جمہوریہ کانگو: 2025 کے پہلے ہفتے میں ایم پاکس کی وجہ سے اموات کی تعداد 20 ہو گئی
جمہوریہ کانگو میں 'ایم پاکس' وباء کی وجہ سے، 2025 کے پہلے ہفتے کے دوران، 20 افراد ہلاک