COP29 موسمیاتی تبدیلی کانفرنس اختتام پذیر

خاتون اول ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 2 سال قبل دنیا بھر میں "زیرو ویسٹ پروجیکٹ" کو وسعت دینے کے لیے خیر سگالی کے اعلامیہ  پر دستخط کیے تھے

2213052
COP29 موسمیاتی تبدیلی کانفرنس اختتام پذیر

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہونے والی COP29 موسمیاتی تبدیلی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

کانفرنس میں 169 ممالک سے 72 ہزار افراد نے شرکت کی۔

COP29 میں ترکیہ کے موقف نے بھی خاصی توجہ حاصل کی۔

گرین زون میں ترکیہ اسٹینڈ "زیرو ویسٹ" کے مرکزی خیال کے ساتھ لگایا  گیا تھا۔

زائرین کو زیرو ویسٹ پروجیکٹ کے بارے میں بتایا گیا، جسے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ اور اقوام متحدہ کے زیرو ویسٹ ایڈوائزری بورڈ کی چیئرپرسن امینہ  ایردوان کی سرپرستی میں شروع کیا گیا تھا۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات  کے اسٹینڈ پر گلوبل زیرو ویسٹ خیر سگالی  مشن  کی عکاسی کرنے والی اسکرینوں کو جگہ دی گئی ۔

زائرین نے فطرت کے تحفظ، فضلہ کو ری سائیکل کرنے اور بیداری بڑھانے کے لیے تیار کردہ اعلامیہ کی دستخط کرتے ہوئے  حمایت کی۔

خاتون اول ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 2 سال قبل دنیا بھر میں "زیرو ویسٹ پروجیکٹ" کو وسعت دینے کے لیے خیر سگالی کے اعلامیہ  پر دستخط کیے تھے۔

صدر ایردوان ستمبر 2023 میں گلوبل زیرو ویسٹ خیر سگالی اعلامیہ پر دستخط کرنے والے پہلے رہنما  بنے تھے۔

40 سے زائد سربراہان مملکت اور بین الاقوامی نمائندوں کی شریک حیات نے اپنے دستخطوں کے ساتھ اعلامیہ کی حمایت کی۔

 



متعللقہ خبریں