انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ ، مقامی آبادی سے علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ
اندونیشیا کے فلورس جزیرے میں واقع لیووٹوبی لاکی لاکی آتش فشاں کے دوبارہ پھٹنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے، 2,600 سے زیادہ خاندانوں سے اس علاقے کو مستقل طور پر خالی کرنے کی اپیل کی گئی ہے
اندونیشیا کے فلورس جزیرے میں واقع لیووٹوبی لاکی لاکی آتش فشاں کے دوبارہ پھٹنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے، 2,600 سے زیادہ خاندانوں سے اس علاقے کو مستقل طور پر خالی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
جکارتا پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا آفت نظم و نسق ایجنسی (BNPB) نے آتش فشاں میں بڑھتی ہوئی آتشفشانی سرگرمی کے سبب اس علاقے میں "درجہ 4" کا سب سے زیادہ خطرے کی درجہ بندی کی ہے۔
BNPBنے لیووٹوبی لاکی لاکی آتش فشاں کے 7 کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے 2,600 سے زیادہ خاندانوں سے اس علاقے کو مستقل طور پر خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔
BNPB کے ڈائریکٹر سحاریانتو کا کہنا ہے کہ "پہاڑ نہیں حرکت کرتا، ہمیں حرکت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو نئے مقام پر منتقل کرنے یا دیگر علاقوں میں ان کے لیے گھر تعمیر کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
BNPB کے ترجمان عبدل محاری نے کہا کہ یہ فیصلہ آئندہ آتش فشاں پھٹنے کے امکانات کے خلاف لیے گئے طویل المدتی اقدامات میں سے ایک ہے۔
یاد رہے کہ 4نومبر کو آتش فشاں کے پھٹنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔