ترکیہ کی مقامی وقومی گاڑی  ٹوگ نے​​ 40 ہزار T10Xs  ماڈلز اپنے خریداروں  کے سپرد

پیداوار بلا تعطل جاری  ہونے والی ٹوگ  کی سڑکوں پر  تعداد  مسلسل بڑھ رہی ہے

2205528
ترکیہ کی مقامی وقومی گاڑی  ٹوگ نے​​ 40 ہزار T10Xs  ماڈلز اپنے خریداروں  کے سپرد

ترکیہ کی مقامی وقومی گاڑی  ٹوگ نے​​ 40 ہزار T10X  ماڈلز اپنے خریداروں  کے سپرد کیے۔

اپنے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی  کے ساتھ توجہ حاصل کرنے والی ٹوگ   کی کافی مانگ ہے۔

پیداوار بلا تعطل جاری  ہونے والی ٹوگ  کی سڑکوں پر  تعداد  مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ٹوگ کے ایکس پیج پر جاری کردہ پوسٹ میں، "تواتر سے جدت سے ہمکنار کیے  جانے والے T10X  ماڈل میں عوام کی  دلچسپی باعثِ مسرت  ہے۔ سال کے پہلے 10 مہینوں میں 20 ہزار سے زیادہ  گاڑیاں تیار کی گئی ہیں۔ جب سے ہم نے اپنا  یہ سفر شروع کیا ہے تقریباً 40 ہزار T10X کو صارفین کے سپرد کیا گیا ہے، جس پر ہمیں فخر ہے۔"

ٹوگ، جس کی پیداوار مارچ 2023 میں شروع ہوئی، اسی  سال مئی میں  اسے صارفین کے حوالے کرنے کا عمل شروع ہوا۔

ماڈلز میں ایک نئے رنگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہرے رنگ کی گاڑی  کی سب سے زیادہ مانگ کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

دوسری طرف، T10X ماڈل کی تجدید کا عمل بھی جاری  ہے۔

اپ ڈیٹ کردہ سافٹ ویئر کے ساتھ صارفین کے پاس 7 نئے فیچرز ہوں گے جو آسائش  اور سیکیورٹی میں مزید اضافہ کریں گے۔

بہت ساری خصوصیات، ٹریفک کے نشانات کی نشاندہی سے لے کر پیچھے ٹریفک کے تصادم اور پیچھے سے کراس ٹریفک وارننگ، سمارٹ لین ٹریکنگ سسٹم سے لے کر لین ڈیپارچر وارننگ تک، Togg صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔



متعللقہ خبریں