میکڈونلڈ ریستورانوں سے پھیلنے والے وائرس کا سبب کٹی ہوئی تازہ پیاز ہے

میک ڈونلڈز کے 'کوارٹر پاؤنڈر' اور بعض دیگر اقسام کے برگروں میں استعمال کی جانے والی کٹی ہوئی تازہ پیاز، 'ای کولائی' مرض کے پھیلاؤ کا سبب بنی ہے

2204948
میکڈونلڈ ریستورانوں سے پھیلنے والے وائرس کا سبب کٹی ہوئی تازہ پیاز ہے

امریکہ میں میک ڈونلڈز ریستورانوں سے پھیلنے والا اور 90 افراد کی علالت کا سبب بننے والا وائرس، 'ای کولائی' ریستورانوں میں استعمال کی جانے والی کٹی ہوئی تازہ پیاز سے پھیلا ہے۔

امریکی مرکز برائے سدّبابِ امراض نے جاری  کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میک ڈونلڈز کے 'کوارٹر پاؤنڈر' اور بعض دیگر اقسام کے برگروں میں استعمال کی جانے والی کٹی ہوئی تازہ پیاز، 'ای کولائی' مرض کے پھیلاؤ کا سبب بنی ہے"۔

یہ پیاز 'ٹیلر فارمز' کی جانب سے فراہم کی گئی تھی اور کمپنی نے رضاکارانہ طور پر اسے واپس منگوا لیا ہے۔

میک ڈونلڈز نے بھی اپنے مینیو سے یہ پیاز خارج کر دی ہے۔

بطور حفظِ ماتقدّم  امریکہ کی 12 ریاستوں کے ریستورانوں  میں بھی  اس پیاز کو   عارضی طور پر مینیو سے خارج کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میکڈونلڈز کے  ہیمبرگر کھانے کے بعد 90 افراد بیمار ہوگئے تھے جن میں سے 27 افراد کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا۔ وائرس کی وجہ سے  کولوراڈو میں ایک عمر رسیدہ  شخص کی موت واقع ہوگئی تھی۔

ای کولائی بیکٹیریا، پیٹ میں درد، اسہال اور تین سے چار دن تک قے کا سبب بنتا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر لوگ بغیر علاج کے ٹھیک ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ مریضوں میں یہ وائرس پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں