ماونٹ ایورسٹ ہر سال بلند ہو سکتا ہے: ماہرین
انگلستان میں یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے مختلف ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے ہمالیہ میں دریاؤں کے ارتقاء کا جائزہ لیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ 8,849 میٹر اونچی ایورسٹ طویل عرصے تک کیسے بڑھی ہے
چین۔ نیپال سرحد پر واقع ماؤنٹ ایورسٹ قریبی دریا کے کٹاؤ کی وجہ سے ہر سال بلند ہو سکتا ہے۔
انگلستان میں یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے مختلف ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے ہمالیہ میں دریاؤں کے ارتقاء کا جائزہ لیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ 8,849 میٹر اونچی ایورسٹ طویل عرصے تک کیسے بڑھی ہے ۔
محققین نے نتیجہ پایاکہ تقریباً 89 ہزار سال قبل ایورسٹ کے قریب واقع دریائے ارون دریائے کوسی میں ضم ہو گیا تھا جس سے خطے میں کٹاؤ بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انضمام نے چٹان اور مٹی کی ایک بڑی مقدار کو ختم کر دیا، کٹاؤ کے بعد زیر زمین سے آنے والا دباؤ ایورسٹ کی بلندی کا باعث بنا ہے ۔
محققین نے بتایا کہ دریا کے کٹاؤ کی وجہ سے ماؤنٹ ایورسٹ کی لمبائی گزشتہ 89 ہزار سالوں میں 15 سے 50 میٹر تک بڑھ گئی ہے اور یہ ہر سال تقریباً 2 ملی میٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
محققین میں سے ایک ڈاکٹر شُو ہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی بدلتی ہوئی اونچائی زمین کی سطح کی متحرک نوعیت کو نمایاں کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے ارون کے کٹاؤ اور زمینی سطح کے اوپر کی جانب دباؤ کے درمیان تعامل ماؤنٹ ایورسٹ کو تیز کرتا ہے اور اسے اونچا دھکیلتا ہے۔.