چین خلاء میں اینٹیں بھیج رہا ہے

چین، چاند پر تحقیقی بیس کی تعمیر کے لئے خلاء میں اینٹیں بھیج رہا ہے

2184989
چین خلاء میں اینٹیں بھیج رہا ہے

چین، چاند پر تحقیقی بیس کی تعمیر کے لئے خلاء میں اینٹیں بھیج رہا ہے۔

چینی سائنس دان، چاند کی مٹّی سے بطور نمونہ بنائی گئی اینٹیں خلاء میں بھیجنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ خلاء میں اینٹیں بھیجنے کا مقصد اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ان اینٹوں کو چاند پر خلائی بیس کی تعمیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

خلاء کے ماحول میں رکھی گئی ان اینٹوں کے جائزے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ انتہائی ماحولیاتی شرائط میں یہ اینٹیں کس قدر پائیدار رہی ہیں۔

پلان کے مطابق یہ اینٹیں اگلے مہینے 'تیانزو۔8 'کارگو خلائی گاڑی کے ذریعے تیانزو خلائی اسٹیشن بھیجی جائیں گی۔

بیجنگ انتظامیہ، سائنسی ایجادات اور وسائل کی تلاش کے لئے، 2035 تک چاند کے جنوبی قطب  کے قریب بین الاقوامی لونر تحقیقی اسٹیشن  ILRS تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس تین سالہ تجربے میں سائنس دان اینٹوں پر ریڈی ایشن اور مختلف درجہ حرارت کے اثرات کا جائزہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں