ہم شعبہ تعلیم میں معارف مڈال کے ساتھ ملکی تعلیمی معیار کو بلند سطح تک پہنچائیں گے، ایردوان
صدر ایردوان نے 2024-2025 تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب اور استنبول لطفی کردار کانگریس اور نمائشی مرکز میں منعقدہ تعلیمی ٹیکنالوجیز اینڈ ریسرچ سمٹ سے خطاب کیا
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکیہ معارف ماڈل کے ساتھ، ہمارا مقصد اپنے بچوں کی پرورش کھلے ذہن، وسیع النظر، قومی اور روحانی اقدار سے آراستہ، علم رکھنے والے اور عمر کے لحاظ سے ضروری مہارتوں کے حامل افراد کی شکل میں کرنا ہے۔"
ایردوان نے 2024-2025 تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب اور استنبول لطفی کردار کانگریس اور نمائشی مرکز میں منعقدہ تعلیمی ٹیکنالوجیز اینڈ ریسرچ سمٹ سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ "ہم تعلیم میں تکنیکی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں OECD ممالک میں سر فہرست ممالک میں سے ہیں۔"
"PISA 2022 کی رپورٹ میں ڈیجیٹل وسائل کی کمی کی اطلاع دینے والے اسکولوں کی شرح OECD کی اوسط سے کافی کم ہے۔ ہم نے OECD ممالک کو ڈیجیٹل سیکھنے میں 91 فیصد کی بہتری کی شرح کے ساتھ اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔"
صدر ایردوان نے معارف ماڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ"ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے بچوں کو صاف ذہن کے ساتھ، قومی اور روحانی اقدار سے آراستہ، اور عمر کے لحاظ سے ضروری علم اور مہارتوں کے ساتھ پروان چڑھائیں۔"