اسرائیل نے منظوری دے دی،غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز
بتایا گیا ہے کہ چار روزہ مہم کا پہلا مرحلہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں شروع کیا گیا ہے اس کے بعد خان یونس، غزہ شہر اور پھر شمالی غزہ کی پٹی میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
اقوام متحدہ کے اس اعلان کے بعد کہ اسرائیل نے تقریباً 11 ماہ سے جاری جنگ کے باوجود غزہ میں بچوں کو قطرے پلانے کی اجازت دینے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ پر رضامندی ظاہر کردی ہے، پہلی ویکسی نیشن مہم شروع کردی گئی ہے جو کہ 4 ستمبر تک جاری رہے گی
بتایا گیا ہے کہ چار روزہ مہم کا پہلا مرحلہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں شروع کیا گیا ہے اس کے بعد خان یونس، غزہ شہر اور پھر شمالی غزہ کی پٹی میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملوں اور بم دھماکوں کی شدت میں کمی سے ویکسینیشن کی مہم جاری رہے گی۔
فلسطینی علاقوں میں 25 سال کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں پولیو کے پہلے واقعے کی تصدیق دیر البلح میں دس ماہ کے بچے میں ہوئی تھی۔
جون کے آخر میں خان یونس میں جمع کیے گئے پانی کے نمونوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ نے 1.2 ملین خوراکیں بھیجی ہیں، ویکسینیشن قطروں کی شکل میں ہے جبکہ ٹیکوں کی صورت میں نہیں ہے۔
یادرہے عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے پولیو کے خلاف اس ویکسینیشن مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے غزہ کی پٹی کے مرکز، جنوبی اور شمال میں تین دن تک جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
انسداد پولو مہم کے دوران 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔