ٹیلی گرام کے بانی کو 5 ملین یورو کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا

فرانسیسی عدالت نے پاؤل دورف کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگا نے اور انہیں پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا

2181082
ٹیلی گرام کے بانی کو 5 ملین یورو کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا

پیغام رسانی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورف کو عدالت نے فرانس  نہ چھوڑنے کی شرط پر ضمانت دیدی ہے 

پاؤل دورف کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  انہیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔

فرانسیسی عدالت نے پاؤل دورف کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگا نے اور انہیں پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔

الزامات ثابت ہونے پر پاؤل دورف کو 10 سال  قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاؤل کیخلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی تھی۔

12 الزامات کے تحت پاؤل دورف کو 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں