ترکیہ میں 16 تا 74 سال کے لوگوں میں نیٹ کے استعمال کی شرح 88٫8 فیصد
ترکیہ ادارہ شماریات کی جانب سے گھریلو انفارمیشن ٹیکنالوجیز کے استعمال کے سروے-2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
امسال ترکیہ میں 16 تا 74 سال کی عمر کے لوگوں میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح 88.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ترکیہ ادارہ شماریات کی جانب سے گھریلو انفارمیشن ٹیکنالوجیز کے استعمال کے سروے-2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح 16 سے 74 سال کے درمیان 88.8 فیصد تھی۔ اس عمر کے گروپ میں مردوں میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح 92.2 فیصد اور خواتین میں 85.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ سال، سرکاری اداروں کی ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز کو نجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور انٹرنیٹ پر عوامی خدمات سے مستفید ہونے والے افراد کی شرح 73.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیٹ (ای کامرس) پر نجی استعمال کے لیے سامان یا خدمات کی خریداری یا آرڈر کرنے کی شرح، جو 2023 میں 49.5 فیصد تھی، اس سال بڑھ کر 51.7 فیصد ہو گئی۔
تعلیمی، پیشہ ورانہ یا نجی مقاصد کے لیے سیکھنے کی سرگرمیاں انجام دینے والے افراد کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے امسال 4.9 پوائنٹس کم ہو کر 13.9 فیصد رہ گئی۔
افراد کی طرف سے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپلی کیشنز 86.2 فیصد کے ساتھ واٹس ایپ، 71.3 فیصد کے ساتھ یوٹیوب اور 65.4 فیصد کے ساتھ انسٹاگرام تھیں۔