منکی پاکس کے ارجنٹائن تک پہنچنے کا شببہ

" ہندوستانی شہری عملے کے ایک رکن کے سینے اور چہرے پر منکی پاکس جیسے   زخم موجود ہونے پر لازمی تدابیر اختیار کر لی گئیں"

2177947
منکی پاکس کے ارجنٹائن تک پہنچنے کا شببہ

ارجنٹائن کے حکام نے دریائے پرانا پر ایک مال بردار جہاز کو منکی پاکس وائرس کی موجودگی کے  شبہ میں قرنطینہ کر دیا۔

ارجنٹائن میں روزاریو پورٹ کے قریب لنگر انداز ہونے والے جہاز نے حکام کو آگاہ کیا کہ " ہندوستانی شہری عملے کے ایک رکن کے سینے اور چہرے پر منکی پاکس جیسے   زخم موجود ہیں۔"

ارجنٹائن کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو عملے کے دیگر ارکان سے الگ تھلگ کرتے ہوئے  پبلک ہیلتھ ایمرجنسی پروٹوکول پر عمل درآمد شروع کردیا گیا  ہے۔

سان لورینزو کی بندرگاہ  کو  جانے والے بحری جہاز کو  ریاست سانتا فی کے دریائے پرانا میں لنگر ڈالنے پڑے۔

وزارت صحت اور ارجنٹائن میری ٹائم یونین کے بیان کے مطابق جہاز میں صرف طبی عملہ داخل ہو سکے گا اور ٹیسٹ کے نتائج آنے تک پورے عملے کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں