جنوبی کوریا میں کووِڈ۔19 کیسوں میں اضافہ

صحت حکام نے کووِڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا

2174794
جنوبی کوریا میں کووِڈ۔19 کیسوں میں اضافہ

جنوبی کوریا کے صحت حکام نے کووِڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا ہے۔

ملک میں کووِڈ۔19 کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے کوریا امراض کنٹرول ایجنسی KDCA فعال ہو گئی  اور  پہلے سے نافذ العمل حفاظتی تدابیر میں اضافے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ حالات کو نگاہ میں رکھنے، انفیکشن تجزیئے، علاج اور دیگر طبّی سامان کے انتظام و انصرام میں بہتری کے لئے صحت عملے کی ٹیم کو بڑا کیا جائے گا۔

صحت حکام  نے ماہِ اگست کے اواخر تک کووِڈ۔19 کیسوں  میں مزید اضافے کا خطرہ ظاہر کیا اور کہا ہے کہ اس صورتحال پر بات چیت کے لئے 14 اگست کو کووِڈ۔19 کے ماہرینِ   سے ملاقات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں اگست کے پہلے ہفتے میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد 861 ہو گئی اور 4 ہفتوں کے دوران اس تعداد میں 6 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے   کووِڈ۔19 ویکسین پروگرام اکتوبر تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں