گزشتہ ماہ جولائی تاریخ کا گرم ترین جولائی ثابت

جولائی میں زمین کی سطح کا اوسط درجہ حرارت 20ویں صدی کے اوسط سے 1.21 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا

2174910
گزشتہ ماہ جولائی  تاریخ کا گرم ترین جولائی ثابت

گزشتہ ماہ، اب تک مشاہدہ کیا گیا " گرم ترین جولائی" ثابت ہوا ہے۔

امریکی نیشنل اوشینک  اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے بیان میں بتایا گیا  ہے کہ جولائی میں زمین کی سطح کا اوسط درجہ حرارت 20ویں صدی کے اوسط سے 1.21 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

NOAA کے 175 سالہ عالمی اعداد و شمار کے مطابق، تاریخ کا "گرم ترین جولائی" اوپر تلے سب سے زیادہ درجہ حرارت کا حامل چودواں ماہ ثابت ہوا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ افریقی، یورپی اور ایشیائی براعظموں  میں"گرم ترین جولائی"  گزرا  ہے، جبکہ  شمالی امریکہ  میں یہ "دوسرا گرم ترین جولائی"  تھا۔

دوسری طرف، اسی مہینے میں ریکارڈ کردہ  سمندری سطح کے درجہ حرارت کو "دوسرے گرم ترین جولائی" کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

نیشنل سینٹر فار انوائرمنٹل انفارمیشن  کے عالمی سالانہ درجہ حرارت کی درجہ بندی کے تخمینے کے مطابق، 2024  کے"گرم ترین سال" ثابت ہونے  کا امکان 77 فیصد  تک ہے اور 5 گرم ترین سالوں میں شامل ہونے کا امکان یقینی ہے۔

.



متعللقہ خبریں