مغربی نیل وائرسہ سے یونان میں 5 افراد ہلاک
ان میں سے 5 اموات گزشتہ ہفتے ریکارڈ کی گئیں
2170893
مغربی نیل وائرس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے یونان میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔
یونانی نیشنل پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وائرس 2024 میں ملک کے مختلف حصوں میں 6 افراد کی موت کا سبب بنا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 5 اموات گزشتہ ہفتے ریکارڈ کی گئیں۔
ماہرین نے مچھروں کے خلاف ذاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ یہ وائرس خاص طور پر کارڈیسا، لاریسا، تریکالا، امتھیا، سلانیک اور پیلا میں دیکھا گیا ہے۔