ترک سیٹ 6 اے کامیابی سے خلا کےلیے روانہ ہو گیا

ترک انجینئرز کی طرف سے تیارکردہ  یہ مواصلاتی سیارہ  ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق نصف شب 12 بجکر 20 منٹ کے بجائے ڈھائی بجے اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا ۔

2160745
ترک سیٹ 6 اے  کامیابی سے خلا کےلیے روانہ ہو گیا

ترکیہ کا خبر رسانی  مواصلاتی سیارہ ترک سیٹ 6 اے  امریکی ریاست فلوریڈا  میں واقع کیپ کاناورال خلائی اسٹیشن سے خلا کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

 ترک انجینئرز کی طرف سے تیارکردہ  یہ مواصلاتی سیارہ  ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق نصف شب 12 بجکر 20 منٹ کے بجائے ڈھائی بجے اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ 42 ڈگری مشرق میں اس سیارے نے پرواز کرنا شروع کر دی ہے جو کہ 

تقریبا 1 ماہ خلا میں رہنے کے بعداپنا کام شروع کرنے کے قابل ہوگا۔

 یہ سیارہ ہماری زمین سے 35786 کلومیٹر دور کام کرے گا جو کہ ہمیں 20 عدد KUبینڈز پر فریکویئنسی ڈیٹا فراہم کرے گا،اس سیارے کا وزن 4229 کلوگرام ہے جس کی استعداد 8٫4 کلوواٹ کے لگ بھگ ہے  جس کا حلقہ ہندوستان،تھائی لینڈ ملائیشیا اور انڈونیشیا تک پھیل سکے گا۔

 اس سیارے کی کامیابی کے نتیجے میں  دنیا کی 65 فیصد آبادی خبر رسانی سے مستفید ہونے کے قابل ہو جائے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں