عالمی ادارہ صحت: غزّہ۔یورپ ہسپتال کو فوری طور پر خدمات کے لئے کھولا جائے

خان یونس سے منتقلی کے بعد غزّہ۔یورپ ہسپتال میں خدمات کے فوری آغاز کی ضرورت ہے: گبرائسس

2158872
عالمی ادارہ صحت: غزّہ۔یورپ ہسپتال کو فوری طور پر خدمات کے لئے کھولا جائے

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تھیڈورس ایڈہینم گبرائسس نے کہا ہے کہ غزّہ۔یورپ ہسپتال میں خدمات کے فوری آغاز کی ضرورت ہے۔

اسرائیل کی طرف سے خان یونس کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری ہونے کے بعد سے غزّہ کے جنوب  میں سب سے بڑے ہسپتالوں میں سے غزّہ۔یورپ ہسپتال  کو بھی خدمات کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

علاقے میں انسانی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر' گبرائسس' نے ہسپتال کو فوری طور پر خدمات کے لئے کھولنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان آویچائے اڈرائے نے یکم جولائی کو سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں فلسطینیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ اپنی سلامتی کی خاطر خان یونس کو فوری طور پر خالی کر دیا جائے۔

اسرائیلی فوج کے مطالبے سے چند گھنٹے بعد شہر کے مشرق میں پناہ گزین فلسطینیوں نے المواسی کی طرف نقل مکانی شروع کر دی تھی۔

اس نقل مکانی کے دوران خان یونس کے غزّہ۔یورپ ہسپتال  کو بھی 320 مریضوں کے ہمراہ المواسی میں  منتقل کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں