امراء میں سرطان کا خطرہ غربا کے مقابلے میں زیادہ ہونے کا انکشاف

امراء میں جینیاتی خطرہ زیادہ ہوتا ہے، لیکن یہ خطرہ طرز ِزندگی اور حفظانِ صحت تک رسائی جیسے عوامل سے متوازن ہے

2158294
امراء میں سرطان کا خطرہ غربا کے مقابلے میں زیادہ ہونے کا انکشاف

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ سرمایہ داروں میں کم آمدنی والے لوگوں کے مقابلے میں کینسر کا خطرہ جینیاتی طور پر زیادہ ہوتا ہے۔

فن لینڈ میں یونیورسٹی آف ہیلسنکی کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ جینیاتی عوامل سماجی و اقتصادی حیثیت کے کینسر کے خطرے پر اثرات کو کیسے تبدیل کرتے ہیں۔

محققین نے  واضح کیا ہے کہ امراء میں جینیاتی خطرہ زیادہ ہوتا ہے، لیکن یہ خطرہ طرز ِزندگی اور حفظانِ صحت تک رسائی جیسے عوامل سے متوازن ہے۔

یہ مطالعہ مختلف آمدنی والے گروپوں کے لوگوں کے جینیاتی ڈیٹا کا موازنہ کرکے کیا گیا ہے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ امراء میں  بعض قسم کے سرطان  کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کینسر اسکریننگ پروگرام اور صحت کی پالیسیوں میں سماجی اقتصادی عوامل کو مدنظر رکھنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں