دوبئی ایئر شو میں ترکیہ کی نمایاں فرمیں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعات کا تعارف کرا رہی ہیں
متحدہ عرب امارات میں کے شہر دوبئی میں شروع ہونے والا ایئرشو 2023، 95 ممالک کے 1400 سے زائد شرکاء کی میزبانی کر رہا ہے
مختلف شعبوں خصوصاً ہوا بازی سے تعلق رکھنے والی بہت سی ترک فرمیں دنیا کے سب سے بڑے دبئی ایئر شو 2023 میں اپنی جدید ترین مصنوعات متعارف کروا رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کے شہر دوبئی میں شروع ہونے والا ایئرشو 2023، 95 ممالک کے 1400 سے زائد شرکاء کی میزبانی کر رہا ہے۔
ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد مقررین 180 سے زائد تجارتی، نجی اور فوجی طیاروں کی نمائش کیے جانے والے میلے کہ جس میں 20 ممالک اپنے پویلین کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں میں جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز سے عوام کو متعارف کرایا جاتا ہے۔
بوئنگ اور ایئربس جیسی اس شعبے کی ممتاز کمپنیوں کی میزبانی کر نے اس شو میں ترکیہ کی نمائندگی 8 فرمیں کر رہی ہیں۔
میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والی ترک کمپنیوں میں پولسسز، راکٹ سان ٹرکش ائیر لائنز کارگو، ٹرکش ٹیکنیک، گارنٹی کمپوزٹ، کیوان ایوی ایشن، ریڈ سٹار ایوی ایشن اور ٹرانسوارو شرکت کر رہی ہیں۔کمپنیوں کا مقصد میلے میں اپنی جدید ترین مصنوعات متعارف کروا کر اپنے عالمی تعاون کو بڑھانا ہے۔
یہ شو 17 اکتوبر تک کھلا رہے گا۔
متعللقہ خبریں
جرمنی نے 2024 میں بجلی کی ضرورت کا 14 فیصد شمسی توانائی سے پورا کیا
جرمنی، 2030 تک، 215 گیگاواٹ شمسی بجلی گھر نظام تک پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے