ہیپاٹائٹس اے کی ویکسین اب ترکیہ میں تیار کی جائے گی، صدر ایردوان
ترکیہ نے نئے قسم کے کورونا وائرس کے عمل کو بہت سے ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ کامیابی سے انجام دیا ہے
صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ ہیپاٹائٹس اے کی ویکسین اب ترکیہ میں تیار کی جائے گی۔
دارالحکومت انقرہ میں KeyVac ویکسین پروڈکشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ KeyVac، جس کی فیکٹری کا کل رقبہ 29 ہزار مربع میٹر ہے، ویکسین کے میدان میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے نئے قسم کے کورونا وائرس کے عمل کو بہت سے ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ کامیابی سے انجام دیا ہے۔
"وبا کی مدت کے دوران، ہم نے 161 ممالک اور 12 بین الاقوامی تنظیموں کو طبی آلات کی مدد فراہم کر کے اپنا انسانی فرض ادا کیا۔ ہمارا ملک مضبوط ہو کر اور اپنے دوستوں کی تعداد میں اضافہ کر کے آخری صدی کے سب سے بڑے وبائی بحران سے نکلا ہے۔"
ایردوان نے اعلان کیا کہ ہیپاٹائٹس اے کی ویکسین، جو زیادہ تر بیرون ملک سے حاصل کی جاتی ہے، اب ترکیہ میں تیار کی جائے گی۔
"ترکی چوتھا ملک ہوگا جو اعلیٰ ترین معیار پر (ہیپاٹائٹس اے ویکسین) تیار کرے گا، اس سے بیرون ملک پر ہمارا انحصار کم ہوگا۔"