نائیجیریا: خنّاق کے بڑھتے ہوئے کیس، ڈاکٹروں کی تعداد کم پڑ گئی

نائیجیریا کو، خنّاق کے خلاف جدوجہد کے لئے، 2 لاکھ 50 ہزار ڈاکٹروں کی ضرورت ہے

2044600
نائیجیریا: خنّاق کے بڑھتے ہوئے کیس، ڈاکٹروں کی تعداد کم پڑ گئی

نائیجیریا کو، خنّاق کی وباء کے خلاف جدوجہد میں بین الاقوامی معیاروں کو پورا کرنے کے لئے، 2 لاکھ 50 ہزار ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔

نائیجیریا کے لئے  عالمی ڈاکٹر یونین  کے سربراہ ڈاکٹر اوساہون اینابولیلے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں خنّاق کے خلاف جدوجہد کے لئے ڈاکٹروں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہے اور یہ تعداد ڈاکٹر۔مریض کی شرح کو پورا کرنے کے لئے "نہایت کم" ہے۔

ڈاکٹر اوساہون نے کہا ہے کہ "ملک میں عالمی ادارہ صحت کی ڈاکٹر۔ مریض شرح کو پورا کرنے کے لئے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی معیاروں کے مطابق ایک ڈاکٹر کے مریضوں کی تعداد 600 ہے لیکن اس وقت نائیجیریا میں ایک ڈاکٹر 3 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کر رہا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بہترین نظام صحت کے لئے ملکی حکام کا نہایت ثابت قدمی کے ساتھ بجٹ میں صحت  مصارف کو 15 فیصد تک لانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں دسمبر 2022 سے اب تک خنّاق کے 7 ہزار 202 کیس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں اور اس وقت تک خنّاق کی وجہ سے 453 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خنّاق کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے ملک میں دوسری وبائی لہر کی تصدیق کی تھی۔



متعللقہ خبریں