آسڑیا کے دو نواحی علاقوں میں پینے کے پانی میں انٹر کوکس بیکیڑیا کا تعین

پانی کے استعمال سے قبل  تین منٹ تک ابالنے کا انتباہ

2042876
آسڑیا کے دو نواحی علاقوں میں پینے کے پانی میں انٹر کوکس بیکیڑیا کا تعین

آسٹریا کی ریاست لوئر آسٹریا  کے دو نواحی علاقوں میں  پینے کے پانی میں "enterococcus "نامی بیکٹیریا پایا گیا ہے۔

ان علاقوں کے بلدیہ دفاتر کی جانب سےتحریری بیان میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ پینے کے پانی کی معمول کی پیمائش کے دوران پانی میں انٹرکوکس بیکٹیریا کی سطح بہت زیادہ بلند ہونے کا تعین ہوا  ہے۔

اس پیش رفت پر بلدیات سے پانی کے استعمال سے قبل  تین منٹ تک ابالنے کا انتباہ دیا ہے۔

اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ بیکٹیریا پانی میں کیسے  شامل  ہوا، تو دوسری  جانب پانی کو صاف کرنے کے لیے کلورینیشن کا عمل  شروع کر دیا گیا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ زیر بحث بیکٹیریا خون میں زہریلا پن لانے  اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن جیسی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں