چینی خلائی شٹل دنیا میں واپس آ گئی

اس خلائی شٹل  کا چینی زبان میں مطلب آسمانی جہاز ہے جو کہ  گزشتہ سال بارہ اکتوبر میں لانگ مارچ  سیون راکٹ کے ذریعے ہائ نان جزیرے سے روانہ کیا گیا تھا

2036328
چینی خلائی شٹل دنیا میں واپس آ گئی

 چین کے خلا میں  موجود تیان گون خلائی اسٹیشن کے سفر کے بعد تیان جو 5 کارگو شٹل  دنیا میں واپس آگئی ۔

 چینی خلائی ایجنسی کے مطابق، خلائی گاڑی کے کچھ حصے فضا میں پھٹ کر بکھر گئے  جس کے بعد  کچھ ملبہ بحر الکاہل میں گر گیا ۔

 کارگو شٹل گزشتہ روز خلائی اسٹیشن سے روانگی کے بعد  خود کار موڈ میں پہنچ گئی تھی۔

 اس خلائی شٹل  کا چینی زبان میں مطلب آسمانی جہاز ہے جو کہ  گزشتہ سال بارہ اکتوبر میں لانگ مارچ  سیون راکٹ کے ذریعے ہائ نان جزیرے سے روانہ کیا گیا تھا۔

 شٹل خلائی اسٹیشن کے لیے پانچ ٹن  ایندھن اور دیگر ضروری سامان لے کر گئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں