آسٹریلیا: الیکٹرک کار کی بیٹری بھڑک اٹھی، 5 گاڑیاں کباڑ میں تبدیل ہو گئیں

سڈنی ہوائی اڈے کے پارکنگ ایریا میں کھڑی الیکٹرک کار کی بیٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں

2036411
آسٹریلیا: الیکٹرک کار کی بیٹری بھڑک اٹھی، 5 گاڑیاں کباڑ میں تبدیل ہو گئیں

آسٹریلیا کے سڈنی ہوائی اڈے کے پارکنگ ایریا میں کھڑی الیکٹرک کار کی لیتھیئم۔اییون بیٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔

فائر بریگیڈ  اور امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

ٹیموں کے مطابق کار پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک لگژری الیکٹرک کار کی بیٹری کو نکال کر کار کے نیچے رکھا گیا تھا۔  بیٹری سے نکلنے والی چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی اور متاثرہ گاڑی کے اطراف میں کھڑی دیگر چار گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کا سبب بننے والی بیٹری کو گاڑی سے نکال کر نیچے کیوں رکھا گیا تھا اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں