یورپی ممالک کے اہم ای میل اکاونٹس چینی ہیکرز نے چوری کر لیے: مائیکرو سوفٹ
ادارے کے مطابق اسٹارم 0-558 نامی ہیکر گروپ نے مغربی یورپ کے پچیس سرکاری اداروں اور افراد کے ای میل اکاونٹ ہیک کرلیے ہیں
2010475
مائیکرو سوفٹ نے بتایا ہے کہ چینی ہیکر گروپوں نے بعض یورپی ممالک کے سرکاری اداروں کی ای میلز چوری کی ہیں۔
ادارے کے مطابق اسٹارم 0-558 نامی ہیکر گروپ نے مغربی یورپ کے پچیس سرکاری اداروں اور افراد کے ای میل اکاونٹ ہیک کرلیے ہیں۔
سارفین کی شکایات موصول ہونے کے بعد ایک ماہ تک مائیکرو سوفٹ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس پر مائیکرو سوفٹ کے سلامتی سے متعلقہ نائب صدر نے کہا کہ ان کا ادارہ اس دوران ای میلز سسٹم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا تھا۔
کہا گیا ہے کہ اسٹارم -0558 ہیکر گروپ کی سرگرمیوں کا تعاقب کرتے ہوئے مشابہہ حملوں کے خلاف ضروری تدابیر لی جا رہی ہیں۔