روسی زبان بولنے والے ایک گروہ کے امریکی وفاقی اداروں پر سائبر حملے

امریکی سائبرسیکیوریٹی اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی نے مبینہ طور پر مداخلتوں کے شکار چند  وفاقی اداروں  کو مدد فراہم کی ہے

2000491
روسی زبان بولنے والے ایک گروہ کے امریکی وفاقی اداروں پر سائبر حملے

امریکہ میں کچھ اداروں پر سائبر حملے کیے گئے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے اس حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ کچھ روسی   زبانبولنے والے گروپوں نے حالیہ ہفتوں میں ایسے ہی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی سائبرسیکیوریٹی اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی نے مبینہ طور پر مداخلتوں کے شکار چند  وفاقی اداروں  کو مدد فراہم کی ہے۔

یہ معلوم نہیں کہ حملہ کس نے کیا اور کتنے ادارے متاثر ہوئے۔

یہ حملہ گزشتہ دو ہفتوں میں مغربی کمپنیوں، یونیورسٹیوں اور حکومتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔

براڈکاسٹر بی بی سی، برٹش ایئرویز اور تیل کی بڑی کمپنی شیل سمیت مینیسوٹا اور الینوائے ریاستی حکومتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Cl0p کے نام سےپہچانے جانے والے اور  روسی بولنے والے گروپ نے زیادہ تر خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے  اور اعلان کیا  ہےکہ اگر ان کے تاوان مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ متاثرہ اہداف کاڈیٹا شائع کرنا شروع کر دے گا۔



متعللقہ خبریں