ترکیہ، قومی ٹرین  آج شام سے پہلی بار مسافروں  کو خدمات فراہم کرنی شروع کر رہی ہے

اس ٹرین کی  رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی

1991627
ترکیہ، قومی ٹرین  آج شام سے پہلی بار مسافروں  کو خدمات فراہم کرنی شروع کر رہی ہے

وزیر مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  عادل قارا اسماعیل اولو  کا کہنا ہے کہ قومی ٹرین  آج شام سے پہلی بار مسافروں  کو خدمات فراہم کرنی شروع کر دے گی۔

قارا اسماعیل اولو نے اپنے بیان میں یاد دلایا کہ ترکیہ ریل سسٹم وہیکلز انڈسٹری  کی جانب سے  تیار کردہ ملی  اور ملکی ٹرین سیٹ 27 اپریل کو منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ جمہوریہ ترکیہ اسٹیٹ ریلوے ٹرانسپورٹیشن جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سپرد کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا  کہ قومی ٹرین ادا  ایکسپریس کے نام سے  آج 20.10 بجے ادا پازاری سے  شروع کرے گی۔ " اس کے 15 سٹاپس ہوں گے اور یومیہ تقریباً 500 کلو میٹر کا فاصلہ  طے کرے گی۔"

قارا اسماعیل اولو نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ اس ٹرین کی  رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں