صدر ایردوان، صدر الہام علی یف اور وزہیر اعظم دبیبہ کی استنبول ٹیکنو فیسٹ میں ملاقات

2 خلائی مسافروں کا تعین کیا گیا ہے، ایک پرائمری اور ایک اسپیئر، اور جو شخص خلائی مشن پر جائے گا وہ 14 دن تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں قیام کرے گا

1980985
صدر ایردوان، صدر الہام علی یف اور وزہیر اعظم دبیبہ کی استنبول ٹیکنو فیسٹ میں ملاقات
erdogan-aliyev-dibeybe teknofest.jpg
erdogan uzay yolculari.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے خلا میں خدمات انجام دینے والے ترکیہ کے پہلے خلائی مسافروں کا اعلان کیا۔

صدر ایردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علی یف  اور لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبییبہ نے استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر منعقدہ  ٹیکنو فیسٹ  میں شرکت  کرتے ہوئے  خطاب کیا۔

پہلی بار  2018 میں منعقد ہو نے والا  شعبہ اب ایک ٹریڈ مارک بن گیا ہے  کہنے والے جناب  ایردوان نے کہا کہ امسال 81 صوبوں اور 96 ممالک سے تین لاکھ 33 ہزار ٹیموں اور 10 لاکھ  لوگوں نے اس میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔

ترکی کے پہلے انسان بردار خلائی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ 2 خلائی مسافروں کا تعین کیا گیا ہے، ایک پرائمری اور ایک اسپیئر، اور جو شخص خلائی مشن پر جائے گا وہ 14 دن تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں قیام کرے گا اور 13 مختلف  تجربات  سر انجام دے گا۔

آذری صدر الہام علی یف   نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترکیہ  خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا ضامن ملک ہے ، اس نے عظیم ترک برادری کو یکجا کرنے میں  مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ترکیہ کے  یوریشیا کے تجارتی، توانائی ، مواصلات اور سیاست کے مرکزی ہونے  اور اپنی دفاعی صنعت کی بدولت دنیا بھر میں  اپنا لوہا منوانے  والے ایک ملک ہونے کا ذکر کرنے والی علی یف نے بتایا کہ "قزل ایلما  ہوا  میں، آلتائے اور ٹوگ زمین پر اور انادولو سمندر  میں اپنی دھاک بٹھا رہے ہیں،موجودہ ترکیہ یہ ہے۔ "



متعللقہ خبریں