ایلون مسک نے ٹویٹر کا لوگو بدل دیا

ایلون مسک نے کہا ہے کہ  اب آپ ٹوئٹر کھولیں گے تو آپ کو نیلی چڑیا کی جگہ اس کتے جس کا نام کوباسو ہے، کی شکل نظر آئے گی

1969505
ایلون مسک نے ٹویٹر کا لوگو بدل دیا
twitter logo.jpg

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا  کی جگہ مشہور زمانہ ڈوگی میم والے کتے کو دے دی۔

خبر کے مطابق، مسک نے کہا ہے کہ  اب آپ ٹوئٹر کھولیں گے تو آپ کو نیلی چڑیا کی جگہ اس کتے جس کا نام کوباسو ہے، کی شکل نظر آئے گی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے خود ایلون مسک نے ایک اسکرین شارٹ کے ساتھ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وعدہ کیا تھا، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

 ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت کے حوالے سے سوال کیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے نئے پلیٹ فارم کی جگہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ایلون مسک نے اس سے وعدہ کرلیا تھا۔



متعللقہ خبریں