سعودی عرب اور عمان کی اپنے شہریوں کو تنزانیہ اور استوائی گنی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
سعودی صحت عامہ ادارے نے تنزانیہ اور استوائی گنی میں ماربرگ وائرس وبا کامشاہدہ ہونے پر توجہ مبذول کرائی ہے
سعودی عرب اور عمان نے ماربرگ وائرس کا مشاہدہ ہونے والے افریقی ممالک تنزانیہ اوراستوائی گنی کا سفر کرنے کے حوالے سے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔
سعودی صحت عامہ ادارے نے تنزانیہ اور استوائی گنی میں ماربرگ وائرس وبا کامشاہدہ ہونے پر توجہ مبذول کرائی ہے۔
ایجنسی نے سعودی عرب کے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان ممالک کا سفر نہ کریں جب تک کہ ماربرگ وائرس کی وبا قابو میں نہ آجائے۔
ادارے نے تنزانیہ اور استوائی گنی میں سعودی شہریوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ممالک میں صحت کے حکام کے انتباہات پر عمل کریں۔
عمان کی وزارت صحت نے بھی اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مجبوری نہ ہونے تک تنزانیہ اور استوائی گنی کا سفر نہ کریں ۔
ماربرگ کیس کا پہلی بار استوائی گنی میں 14 فروری کو پتہ چلا تھا تو ۔ تنزانیہ نے 21 مارچ کو ماربرگ وائرس کے اپنے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔
ج0