روس کی خلائی گاڑی سویوز ایم ایس۔22 کامیابی سے دنیا واپس لوٹ آئی
واپسی میں سویوز، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تجرباتی مادّوں، دستاویزات، خلاءبازوں کے ملبوسات اور خراب سیلوں پر مشتمل 218 کلو گرام وزن اور 100 کلو گرام کچرا دنیا میں واپس لائی ہے
1966990

روس کی خلائی گاڑی سویوز ایم ایس۔22 بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہونے کے بعد کامیابی سے دنیا واپس لوٹ آئی ہے۔ خلائی گاڑی پر عملہ سوار نہیں تھا۔
سویوز 21 ستمبر 2022 میں روسی خلابازوں کو سرگے پرپکوپ ییف اور دمتری پیتیلین کے ساتھ ساتھ امریکی خلاباز فرینک روبیو کو بھی لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچی۔
واپسی میں سویوز، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تجرباتی مادّوں، دستاویزات، خلاءبازوں کے ملبوسات اور خراب سیلوں پر مشتمل 218 کلو گرام وزن اور 100 کلو گرام کچرا دنیا میں واپس لائی ہے۔
خلائی گاڑی نے ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 57 منٹ پر قزاقستان کے شہر جزکازگان میں کامیاب لینڈگ کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال خلاء میں شہابیہ ٹکرانے کی وجہ سے سویوز ایم ایس۔22 کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔