گاڑیوں کے شور شرابے کا پائی بلڈ پریشر سے تعلق کا تعین

نئی تحقیق ایک "گیم چینجر" ہے جو مستقبل کی ماحولیاتی پالیسی کو متاثر کر سکتی ہے

1966938
گاڑیوں کے شور شرابے کا پائی بلڈ پریشر سے تعلق کا تعین

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ  گاڑیوں کی آوازیں سڑکوں کے قریب رہنے والوں کے بلڈ پریشر کو بڑھا سکتی ہیں۔

انگلینڈ میں یونیورسٹی آف لیسٹر کے محققین نے سڑک پر ٹریفک  کے شور اور ہائی بلڈ پریشر کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان تعلق پایا ہے۔

اس سے قبل کی تحقیقات  سے  یہ واضح نہیں  تھا کہ شور یا فضائی آلودگی بلڈ پریشر کو کس طریقے سے  متاثر کرتی ہے۔

لیکن ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق ایک "گیم چینجر" ہے جو مستقبل کی ماحولیاتی پالیسی کو متاثر کر سکتی ہے۔

محققین نے 40 سے 69 سال کی عمر کے 240,000 سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جنہیں ہائی بلڈ پریشر   کا عارضہ لاحق نہیں تھا۔

اس چیز کا تعین ہوا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کے شور کے قریب رہنے والے لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان زیادہ ہوتا ہے،  اور یہ  خطرہ "شور کی سطح " کے ساتھ بڑھ جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں