سال 2030 تک ہر کس تک پینے کے صاف پانی کی رسائی کو ممکن بنایا جائے، ترک وزیر زراعت و جنگلات
وزیر کیرشچی نے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں اقوام متحدہ واٹر کانفرس کے دائرہ کار میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا

زراعت و جنگلات کے وزیر واحد کیرشچی نے کہا کہ ترکیہ اور 2030 تک ہر کس کی پینے کے صاف پانی تک رسائی کے لیے تکنیکی تعاون کرنے، اپنے تجربات اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر کیرشچی نے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں اقوام متحدہ واٹر کانفرس کے دائرہ کار میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا۔
موسمی تبدیلیوں کے باعث ہر گزرتے دن پانی کی بڑھنے والی اہمیت پر توجہ مبذول کرانے والے کیرشچی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سال 2030 تک کے عالمی اہداف تک رسائی کے لیےاضافی وسائل کو بروئے کار لانے اور تیکنیکی تعاون کو فروغ دینا اہم ہے۔
انہوں نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2030 تک پانی کے اہداف پر مبنی قابل دوام ترقی کے مقاصد سے ہمکنار ہونے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کو چار گنا تک بڑھانا ہو گا۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکیہ، جو کہ قومی آمدنی کے مقابلے میں سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، نے دنیا کے مختلف حصوں، خاص طور پر افریقہ میں مختلف امور پر کام شروع کر رکھا ہے ، 2005 سے ابتک براعظم افریقہ میں 512 کنویں کھود کر 1.85 ملین لوگوں کو پانی فراہم کیا گیا ہے۔