ٹک ٹاک ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اسے بیچ دیا جائے:امریکہ
امریکہ کا کہنا ہےکہ چینی بائٹ ڈانس نامی کمپنی اس یپلیکیشن کی مالک ہے جس کے پاس اب دنیا کے کروڑوں افراد کی معلومات جمع ہو چکی ہیں لہذاایک طرح سے ملکی سلامتی کےلیے خطرہ بنا ہوا ہے

امریکی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر چینی ویڈیو ہوسٹنگ سروس ٹک ٹاک کو فروخت نہ کیا گیا تو امریکہ میں اس کا استعمال ممنوع کر دیا جائے گا۔
امریکہ کا کہنا ہےکہ چینی بائٹ ڈانس نامی کمپنی اس یپلیکیشن کی مالک ہے جس کے پاس اب دنیا کے کروڑوں افراد کی معلومات جمع ہو چکی ہیں لہذاایک طرح سے ملکی سلامتی کےلیے خطرہ بنا ہوا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اگر امریکہ کے مطابق اس ایپلیکشن کو فروخت نہ کیا گیا تو یہ ہماری ملکی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہوگا۔
اس کے جواب میں ٹک ٹاک کے ترجمان نے اس خبر کو بے سرو پا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عملی زندگی میں ایسے بیانات کی کوئی وقعت نہیں ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپلیکیشن کی فروخت اس مسئلے کا حل نہیں کیونکہ نیا خریدار ڈیٹا یا دیگر معلومات کو محدود کرنے کا اہل نہیں ہو سکتا ۔
متعللقہ خبریں
دیو ہیکل سمندری کائی فلوریڈا کے ساحلوں کی جانب بڑہ رہی ہے
سارگاسم، سمندری کائی کی ایک مخصوص قسم، بحر اوقیانوس میں طویل عرصے سے تیر رہی ہے