ترکیہ کا پہلا محارب ڈرون جیٹ دنیا بھر میں زبانِ زدِ خاص وعام

قزل الما محارب ڈرون جیٹ حساس کروز ایمونیشن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس موٹر والا سب۔سونک قزل الما ڈرون جیٹ مستقبل میں سُپر سونک ہو جائے گا: انسائڈر

1957108
ترکیہ کا پہلا محارب ڈرون جیٹ دنیا بھر میں زبانِ زدِ خاص وعام
bayraktar kizilelma.jpg
Siha Gemisi TCG Anadolu.jpg
Siha Gemisi TCG Anadolu.jpg
bayraktar kizilelma.jpg

ترکیہ ساختہ مسلح ڈرون طیارے دنیا بھر میں زبانِ زدِ خاص و عام  ہیں۔

جنگوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے جغرافیاوں میں جنگ کا پانسہ پلٹنے کی وجہ سے "ٹی بی 2" اور "آقن جی" سمیت ترکیہ کی دفاعی کمپنی بائیکار کے تیار کردہ ڈرون طیارے بین الاقوامی سطح پر دلچسپی کا مرکز بن گئے ہیں۔

اس وقت بائیکار کی تازہ پیشکش سب۔سونک صلاحیت کا حامل پہلا محارب ڈرون جیٹ طیارہ "قزل الما" دنیا کے ایجنڈے پر ہے۔

ترکیہ نے صرف مسلح ڈرون طیاروں کی فروخت سے 2021 کے مقابلے میں 80 فیصد اضافے کے ساتھ 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں اور اس وقت تک ترکیہ 24 ممالک کے ہاتھ  400 TB2  ڈرون  فروخت کر چکا ہے۔

جریدہ "انسائڈر " میں شائع تجزیئے کے مطابق قزل الما محارب ڈرون جیٹ حساس کروز ایمونیشن اور میزائل اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس  کی موٹر کے ساتھ قزل الما ڈرون جیٹ مستقبل میں سُپر سونک خوبیوں سے بھی مرصع کیا جائے گا۔

تجزیئے میں ترکیہ کے بڑے ترین اور گذشتہ دنوں  ترکیہ بحری افواج کے حوالے کئے گئے ایمفیبیس بحری جہاز'ٹی سی جی اناطولیہ'  کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ اس بحری جہاز پر متوقع تبدیلیوں اور اضافوں کے بعد قزل الما ڈرون جیٹ 'ٹی سی جی اناطولیہ'   پر محفوظ لینڈنگ کر سکے گا۔



متعللقہ خبریں