مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کووڈ۔19 کی دوائی کی کلینکل آزمائش

مصنوعی ذہانت کی بدولت تیار کردہ  کووڈ۔19 میڈیسن کے کلینک تجربات  شروع  ہو چکے ہیں، اور پہلی آزمائش چین میں کی جا رہی ہے

1953250
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کووڈ۔19 کی دوائی کی کلینکل آزمائش

مصنوعی ذہانت کے ساتھ ڈیزائن   کردہ   کورونا وائرس کی دوائی کی   کلینیکل آزمائش   شروع ہو گئی ہے۔

انسیلیکو میڈیسن ، جس کا صدر دفتر ہانگ کانگ میں ہے ، نے اطلاع دی ہے کہ کلینیکل ٹرائلز سے پہلے  اس دوائی سے  پھیپھڑوں میں  وائرس کے اثرات  اور میں سوزش کے علاج معالجہ میں "نمایاں کمی" کا مشاہدہ ہوا ہے۔

کینیڈین  سائنسدان ڈاکٹر الیکس  زاہرونوکوف  جو کہ  فرم کے بانی اور سی ای او بھی ہیں نے  واضح کیا ہے کہ ان کی فرم نے  مصنوعی ذہانت کے  ذریعے  اس منصوبے پر کام کیا  ہے،   "پیداواری مصنوعی ذہانت انسانی ترقی کے ہر شعبے کو تبدیل کر سکتی ہے۔ کی گئی آزمائشوں سے دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ جس  پر ہمیں بے حد مسرت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  مصنوعی ذہانت کی بدولت تیار کردہ  کووڈ۔19 میڈیسن کے کلینک تجربات  شروع  ہو چکے ہیں، اور پہلی آزمائش چین میں کی جا رہی ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ دوائی نہ صرف  موجودہ کورونا وائرس بلکہ اس کی دیگر اقسام کے برخلاف  بھی موثر ثابت ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں