ترکیہ میں زلزلہ،عالمی ادارہ صحت نے اپنا درجہ تین تک بلند کر دیا
عالمی ادارہ صحت کے یورپی ڈاریکٹر ڈاکٹر ہانس کلوگ نے ترکیہ اور شمال مغربی شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ادارے کی ہنگامی حالت کا درجہ تین تک بلند کر دیا ہے
عالمی ادارہ صحت کے یورپی ڈاریکٹر ڈاکٹر ہانس کلوگ نے ترکیہ اور شمال مغربی شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ادارے کی ہنگامی حالت کا درجہ تین تک بلند کر دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ تین کیٹیگری میں ہنگامی حالات کا اعلان کرنا وسائل کی فراہمی کے زمرے میں آتا ہے۔
ڈاکٹر کلوگ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بتایا کہ غازی آنتیپ میں موجود ہمارے دفتر کے ملازمین خود کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے فرائض ادا کر رہے ہیں جوکہ قابل تعریف ہے ہمارے ملازمین اس وقت انقرہ،غازی آنتیپ اور استنبول میں موجود ہیں جو کہ ترک ڈاکٹروں اور جراحوں کے ساتھ مل کرزندگیاں بچانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ حکومت ترکیہ اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔
متعللقہ خبریں
دیو ہیکل سمندری کائی فلوریڈا کے ساحلوں کی جانب بڑہ رہی ہے
سارگاسم، سمندری کائی کی ایک مخصوص قسم، بحر اوقیانوس میں طویل عرصے سے تیر رہی ہے