'حُر جیٹ' کی موٹر کا تجربہ کامیاب رہا اور اب باری پرواز کی ہے: اسماعیل دیمیر

ہم نے، جیٹ تربیتی اور ہلکے محارب طیارے، 'حُر جیٹ' کی موٹر کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اب باری پرواز کی ہے: اسماعیل دیمیر

1941147
'حُر جیٹ' کی موٹر کا تجربہ کامیاب رہا اور اب باری پرواز کی ہے: اسماعیل دیمیر

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ ہم نے، جیٹ تربیتی اور ہلکے محارب طیارے، 'حُر جیٹ' کی موٹر کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اب باری پرواز کی ہے۔

اسماعیل دیمیر نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ترکیہ کے ہلکے محارب اور تربیتی طیارے 'حُرجیٹ' کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان کی مضبوط قیادت میں بحیثیت ترک دفاعی صنعت  کے ہم جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے 100 ویں سال میں اپنی کاروائیاں پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے حُرجیٹ  کا کامیاب  تجربہ کیا ہے اور اب باری پرواز کی ہے"۔


ٹیگز: #حُر جیٹ

متعللقہ خبریں