امریکہ، کورونا وبا ختم ہونے کا بل منظور
ریپبلیکنز نے امریکی صدر جو بائیڈن کے گزشتہ برس کے بیان کہ"کورونا وبا ختم ہو گئی ہے" کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ بل کو ایجنڈے میں لایا ہے

امریکی ایوان نمائندگان میں کورونا وبا کے باعث اعلان کردہ "قومی ہنگامی صورتحال" پر عمل درآمد کے فی الفور خاتمے پر مبنی "وبا ختم ہو گئی ہے" کے عنوان کے تحت مسودہ قانون قبول کر لیا گیا ہے۔
ریپبلیکنز کی اکثریت پر مبنی ایوان نمائندگان کے ممبران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سن 2020 میں اعلان کردہ "عوامی صحت کے لیے ہنگامی صورتحال" کو کالعدم قرار دینے والے بل پر رائے دہی کی، جسے 210 ووٹوں کے مقابلے میں 220 ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا گیا۔
وبا کے باعث ویکسین اور ماسک کے لازمی ہونے کی طرح کے عمل درآمد کی مخالفت کرنے والے ریپبلیکنز نے امریکی صدر جو بائیڈن کے گزشتہ برس کے بیان کہ"کورونا وبا ختم ہو گئی ہے" کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ بل کو ایجنڈے میں لایا تھا۔
وائٹ ہاؤس ایڈمنسٹریشن اور بجٹ آفس نے کل اعلان کیا تھا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے "قومی ایمرجنسی" اور "پبلک ہیلتھ ایمرجنسی" کو 11 مئی کو ہٹا دیا جائے گا تاکہ "صحت کے نظام میں الجھنوں اور غیر یقینی صورتحال کو دور کیا جاسکے ۔"
زیر بحث بل کے سینیٹ سے پاس ہونے کی توقع نہیں ہے، جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے۔ تاہم اگر یہ سینیٹ میں منظور ہوتا ہے، تو بائیڈن نے اسے ویٹو کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
متعللقہ خبریں

پیدائش سے قبل بھی کینسر میں مبتلا ہو سکنے کا تعین
دو ایپی جینیٹک صورتحال بعد کی زندگی میں کینسر کے خطرے کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں