آسٹریلیا میں حکام نے سکھ کا سانس لےلیا،گمشدہ تابکاری کیپسول مل گیا

بتایا گیا ہے کہ یہ کیپسول کان کنی کے شعبے میں پیمائش کےلیے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ نیومین کے علاقے میں واقع ایک  کان سے پرتھ میں موجود گودام تک  پہنچانے کے دوران گم گیا تھا

1940574
آسٹریلیا میں حکام نے سکھ کا سانس لےلیا،گمشدہ تابکاری کیپسول مل گیا

آسٹریلیا میں حکام کا کہنا ہے کہ  کئی روز سے لاپتہ تابکاری کیپسول بازیاب کرلیا گیا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتےمغربی آسٹریلیا میں 1400 کلومیٹر کے  رقبے پر  تلاش کیا جانے والا  تابکاری کیپسول مل گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ کیپسول کان کنی کے شعبے میں پیمائش کےلیے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ نیومین کے علاقے میں واقع ایک  کان سے پرتھ میں موجود گودام تک  پہنچانے کے دوران گم گیا تھا۔

یہ کیپسول  سولہ جنوری کو پرتھ کے گودام میں بحفاظت پہنچ چکا تھا مگر جب 25 جنوری کو  پیکیٹ کھولا گیا تو پیمائشی آلے کو نقصان پہچ چکا تھا جبکہ اس میں موجود کیپسول لا پتہ ہو گیا تھا۔

حکام نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ کیپسول ملنے کی صورت میں اسے ہاتھ مت لگائیں ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں