میرا پیغام نہایت واضح ہے، اس وائرس کو معمولی نہ سمجھیں: گبریسس

حالیہ 8 ہفتوں میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد صرف ریکارڈ میں آنے والی تعداد ہے اصل تعداد کہیں زیادہ ہے: گبریسس

1937483
میرا پیغام نہایت واضح ہے، اس وائرس کو معمولی نہ سمجھیں: گبریسس

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 8 ہفتوں کے دوران ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گبریسس نے گلوبل صحت  کی صورتحال کے جائزہ کے دوران ماہِ دسمبر سے لے کر اب تک کووِڈ۔19  کی وجہ سے اموات کی ہفتہ وار تعداد میں اضافے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "حالیہ 8 ہفتوں میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد صرف ریکارڈ میں آنے والی تعداد ہے اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے"۔

گبریسس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 3 سال قبل "بین الاقوامی عوامی صحت  ہنگامی حالات "  کا ہائی الارم جاری کیا تھا۔ رواں ہفتے میں کووِڈ۔19 ہنگامی حالات کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں وائرس کے ہنگامی حالات درجے پر بحث کی جائے گی"۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہا ہے کہ"میرا پیغام نہایت واضح ہے۔ اس وائرس کو معمولی نہ سمجھیں۔ وائرس نے ہمیں حیران کر دیا ہے اور حیران کرنا جاری رکھے گا۔ اگر ہم نے ضرورت مند افراد کو صحت کی سہولیات فراہم نہ کیں اور غلط معلومات کے خلاف جامع جدوجہد  کے لئے مزید کوششیں نہ کیں تو وائرس  کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری رہے گا"۔



متعللقہ خبریں